حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے جمعرات کو کابینی اجلاس کے بعد ان کے صحافتی بیان میں اجرت کو بڑھانے سے انکار کے لیے ان کے عہد کو پورا نہ کرنے کے رویہ کے خلاف سینکڑوں آوٹ سورسنگ ملازمین نے تلنگانہ سکریٹریٹ پر آج احتجاج کیا ۔ بعض 270 آوٹ سورسنگ ملازمین جو تلنگانہ حکومت کے مختلف محکمہ جات میں کام کر رہے ہیں سی بلاک کے قریب واقع کے سی آر کے دفتر پر احتجاج کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر زور دیا کہ موجودہ اجرتوں کے تحت ان کی تنخواہوں میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ آخر میں احتجاجیوں نے کہا کہ وہ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری سے نمائندگی کرچکے ہیں اور ان پر زور دیا کہ اجرت میں اضافہ کیلئے چیف منسٹر پر دباؤ ڈالیں ۔۔