سکریٹریٹ میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کی تردید : رمنا چاری

حیدرآباد /20 فروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ حکومت کے میڈیا اڈوائزر کے وی رمناچاری نے آج اس بات کی تردید کی کہ سکریٹریٹ میں صحافیوں کی داخلہ پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ صحافیوں کے ایک گروپ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تو رمناچاری نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے کہ وہ صحافیوں پر پابندی عائد کرے ۔ صحافیوں نے چیف منسٹر کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے بارے میں رمنا چاری کو واقف کروایا جس پر انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت کے پاس ایسک کوئی منصوبہ نہیں ہیں ۔