حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی سکریٹریٹ کی نئی عمارت تعمیر کے مجوزہ منصوبہ کے تحت تلنگانہ کے موجودہ محکمہ جات کے وزراء ، اعلیٰ عہدیدار اپنے چیمبرس و دفاتر مختلف مقامات کو منتقل کرنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کرچکے ہیں ۔ ریاستی ہاوزنگ ، انڈومنٹ اور محکمہ قانون کے محکمہ جات کو وزیر مسٹر اندرکرن ریڈی نے اپنے دفتر اور عہدیداروں کے دفاتر حمایت نگر میں واقع ریاستی ہاوزنگ کارپوریشن آفس میں منتقل کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ اسی طرح محکمہ سیاحت قبائلی بہبود و تہذیبی امور کے وزیر مسٹر اجمیرا چندو لعل بیگم پیٹ میں ٹورازم پلازا میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ وزیر جنگلات و ماحولیات بی سی ویلفیر مسٹر جوگو رامنا کا دفتر اور محکمہ جات ارنیا بھون میں ہی قائم کرنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ۔۔