سڑک 2 کی شوٹنگ کا اگلے ماہ سے آغاز

1991 میں سب سے زیادہ دیکھی، سرہائی اور بلاک بسٹر قراردی گئی ۔ پروڈیوسر ڈائرکٹر مہیش بھٹ کی فلم سڑک کا اب سیکویل بننے جارہا ہے۔ سڑک 2 کے نام سے بننے جارہی اس فلم کی شوٹنگ کا اگلے ماہ سے آغاز ہوگا۔ مہیش بھٹ اپنے اس ڈریم پراجکٹ کے سیکویل کی اسکرپٹ بھی خود ہی لکھ رہے ہیں اور اس بار وہ سڑک میں سداشیو امرپورکر کی جانب سے نبھائے گئے مہارانی کے کردار کو ایک نیا روپ دینے کی کوشش میں لگے ہیں۔ سنجے دت اور پوجا بھٹ جنہوں نے سڑک میں مرکزی کردار نبھائے تھے وہ اس کے سیکویل میں بھی دیکھے جائیں گے۔ البتہ سڑک 2 میں عالیہ بھٹ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ ابتداء میں خبر تھی کہ عالیہ کے مقابلہ آدتیہ رائے کپور کو لیا جارہا ہے لیکن بعد میں سشانت سنگھ راجپوت کو سائن کرلیاگیا فلم میں سنجے دت عالیہ بھٹ کے پتا کا رول نبھا رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے سڑک پارٹ 2 کو اگلے سال نومبر میں ریلیز کرنے کا ذہن بنالیا ہے۔ فلم کو مکیش بھٹ پروڈیوس کررہے ہیں، مہیش بھٹ جنہوں نے بہت پہلے ڈائرکشن سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا وہ پھرسے سڑک 2 کے ذریعہ ڈائرکشن میں واپسی کررہے ہیں اور اس طرح وہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو پہلی بار ڈائرکٹ کریں گے۔
سوپر 30 میں کام کرکے مونالی ٹھاکر ریتک سے ہوئی متاثر
لوسونیا کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرچکیں اداکارہ مونالی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ آنند کمار کی بائیوپک سوپر 30 میں ریتک روشن کے ساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا۔ انہوں نے منوج باجپائی اور انوبھو سنہا کے ساتھ گلی گلیاں کی خصوصی اسکریننگ پر اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی۔ سوپر 30 میں ریتک کے ساتھ کام کا تجربہ شیر کررہی مونالی نے کہا یہ شاندار تھا، دراصل ریتک کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔