سڑک حادثہ کے بعدسیکر میں حالات کشیدہ

سیکر 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے سیکر میں کل شام ایک سڑک حادثے کے بعد ناراض لوگوں کی طرف سے بس کو آگ لگانے اور پتھراؤ کرنے کے واقعہ کے بعد آج حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے حادثے کے بعد آگ زنی اور پتھراؤ کرنے کے الزام میں 50 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والے یونس کی کل دیر رات اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ احتیاطاً پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے ۔ فتح پور روڈ پر ٹرانسپورٹ کی بس نے بائیک سوار یونس کو ٹکر مار دی تھی اس سے ناراض لوگوں نے ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کر نے کے بعدبس کو آگ لگا دی۔