لاہور 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی انٹلی جنس کے پانچ عہدیدار اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی ایک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ ان عہدیداروں کی گاڑی صوبہ پنجاب میں ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے یہ اموات ہوئی ۔ں کہا گیا ہے کہ فوجی انٹلی جنس کے آٹھ عہدیدار اپنے ایک ساتھی کے جنازہ میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ ان کا ساتھی طالبان کے ساتھ دس گھنٹوں کی جھڑپ میں فوت ہوگیا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے 200 کیلومیٹر کے فاصلے پر ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی تھی ۔