نئی دہلی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سڑک حادثہ میں معذور ہونے والے شخص کو مؤثر ایکسیڈنٹ کلیمس ٹریبونل نے 15 لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی پاداش میں یہ معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ موٹر ایکسیڈنٹ کلیمس ٹریبونل کے پریسائیڈنگ آفیسر نکھیل چوپڑہ نے یونائیٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کو ہدایت دی کہ وہ حادثہ کرنے والی گاڑی کے انشورنس سے متاثر شخص سنیل کمار کو 15,80,845 لاکھ روپئے ادا کرے۔ یہ شخص 2012 ء میں حادثہ کی وجہ سے جزوی طور پر معذور ہوا تھا۔ ٹریبونل نے اس معذور شخص کو معاوضہ کا اعلان کرتے ہوئے اس کے تمام ریکارڈ جیسے ایف آئی اور متاثرہ شخص کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا ہے۔