سان فرانسسکو۔ 4 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹرک جس میں مکھیوں کے چھتوں کو لیجایا جارہا تھا تاہم حادثہ کاشکار ہونے والے اس ٹرک میں دس لاکھ مکھیاں شہید ہوگئیں۔ سیکرامنٹو نامی علاقہ کے شمالی حصہ میں جسے آبرن کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یہ حادثہ رونما ہوا ۔ ڈرائیور کے معمولی طورپر زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ حادثہ کے بعد مکھیوں کے چھتے ہر جانب پھیل گئے اور حکام کو یہ پتہ تھا کہ اُن حالات میں چھتوں کو یا مکھیوں کو بچایا نہیں جاسکتا لہذا صابن جیسے جھاگ والے پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے اُن مکھیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اسی دوران مکھیاں پالنے والے ایک شخص ناتھن اسمتھ نے بتایا کہ مکھیوں کو مونتانا سے کیلیفورنیا کے سنٹرل ویلی منتقل کیا جارہا ہے اور اُن کی قیمت ایک ملین امریکی ڈالرس تھی ۔