سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) آوٹر رنگ روڈ پہاڑی شریف حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ بالا کرشنا، 58 سالہ ملکاجن اور 75 سالہ باسااماں جو کار میں سوار تھے ضلع گنٹور سے حیدرآباد آرہے تھے وہ برائے آوٹر رنگ روڈ شہر میں داخل ہورہے تھے کہ ڈرائیور نے کار کی رفتار تیز ہونے کے سبب گاڑی پر قابو کھودیا اور گاڑی سڑک پر نصب سائن بورڈ سے ٹکراگئی جس کے سبب خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تینوں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقا ت ہے ۔

تیراکی کے دوران ایک شخص غرقاب
حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) رشتہ دار کے ہمراہ تیراکی کیلئے گیا شخص غرقاب ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطاق 28 سالہ کرن جو پیشہ سے فرنیچر کا کام کرتا تھا سیتارام باغ ملے پلی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ تیراکی کیلئے حمایت ساگر تالاب گیا تھا اور تاریکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔