رائے گنج(مغربی بنگال) ۔30 مارچ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے رکن اسمبلی اور اسلام پور میونسپلٹی کے چیر مین کنئی لال اگروال آج ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ کرن دیگھی تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔انہیں رائے گنج سوپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اگروال اسلام پور سے رائے گنج میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے جارہے تھے ۔کرن دیگھی تھانے کے علاقے میں سامنے سے آرہی لاری نے ان کے کار کو ٹکر ماردی جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔خبر ملنے کے بعد کرن دیگھی تھانے کے پولس افسران آگئے اور انہیں اسپتال پہنچایا۔ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔