حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ کے علاوہ سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس بہادرپورہ ذرائع کے مطابق 35 سالہ آنند کمار جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کل اپنی موٹر سائیکل پر پھول منتقل کر رہا تھا کہ نامعلوم کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 35 سالہ ایلایا جو بالاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات علاقہ میں واقع ایک فنکشن ہال کے قریب پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 40 سالہ بالایا جو پیشہ سے مزدور تھا میاں پور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ رات وہ لاری کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 35 سالہ راجکمار جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ لالہ پیٹ میں رہتا تھا آج وہ موٹر سائکل پر جارہا تھا کہ آٹو کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔