سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 37 سالہ عبدالماجد جو دمرپوچم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ /21 جولائی کے دن یہ شخص علاقہ میں پیدل گزررہا تھا کہ ایک تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 30 سالہ راما راؤ جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ بالا نگر ضلع محبوب نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ /21 جولائی کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوکر علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا اماں جو پیشہ سے گھریلو ملازمہ تھی علاقہ تکارام گیٹ بستی کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ /23 جولائی کے دن یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔