حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) ملک پیٹ ایل بی نگر اور ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ اودشوینی جو پیشہ سے مزدور تھی ملک پیٹ علاقہ کے ساکن انجیا کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ وہ کل وینکٹا دری تھیٹر کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آ:ے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ گوگری شاہ جو چندرا کل کتہ پلی ضلع محبوب نگر کے ساکن قادر شاہ کا بیٹا تھا 26 اگست کی رات تقریبا 8 بجے سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 27 سالہ ونود جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شانتی نگر دنڈیگل میں رہتا تھا وہ 21 اگست کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔