حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) گذشتہ 2 دنوں سے ہوئی غیر موسمی بارش حیدرآباد کے اہم مقامات کی سڑکوں کی خستہ حالی کی داستان بیان کررہی ہے اور حادثات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم راستوں کی سڑکوں کی مرمت جنگی خطو پر کی جانی چاہیئے۔ حالانکہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت جی ایچ ایم سی کو ہر ماہ سڑکوں کی مرمت کیلئے فنڈس دیتی ہے اور مطالعہ کرتی ہے کہ شہر کی سڑکوں کو معیار کے مطابق رکھیں۔ ارباب مجاز کے لئے آئندہ 60دن کافی اہم ہیں اور انہیں اس دوران سڑکوں کی مرمت و درستگی جنگی خطوط پر کرنی ہوگی تاکہ موسم برسات سے قبل عوام کو راحت مہیا کی جاسکے۔