سڑکوں کی تعمیر کے لئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیاجائے گا:مئیر حیدرآباد

حیدرآباد 23مئی(یواین آئی)مئیر گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)بی رام موہن نے واضح کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیاجائے گا۔انہوں نے گزشتہ شب بھی تارناکہ،لالہ پیٹ،ایل بی نگر میں کئے جارہے سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کااچانک معائنہ کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بی رام موہن نے کہا کہ ایل بھی نگر چوراہا سے براہ بیگم پیٹ اورسروجنی دیوی آئی ہاسپٹل تک 59کروڑ روپئے کے صرفہ سے سڑکوں کی مرمت کے کام وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق حیدرآباد روڈ کارپوریشن سے کروائے جارہے ہیں جس کیلئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیاجارہا ہے ۔حبشی گوڑہ، تارناکہ،ایل بی نگر علاقوں میں بھی یہ کام کروائے جارہے ہیں۔