نئی دہلی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہیکہ ممبئی میں شہری حکمرانی ٹھپ ہوگئی ہے جہاں سڑکیں سیلاب زدہ ہوگئی ہیں۔ ریل پٹریوں پر روڈ اوور بریج گر پڑے ہیں۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’موسلادھار بارش نے آج ممبئی اور متصلہ علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ اندھیری میں روڈ اوور بریج منہدم ہوگیا۔ ویسٹرن ریلوے کی لوکل ٹرین خدمات مفلوج ہوگئیں۔ میری تمام تر فکر و تشویش ممبئی کے شہریوں کے ساتھ ہے۔ بحفاظت رہیں‘‘۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ممبئی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔