سڑکوں پر سونے والوں کو جیل کے آنند آشرم منتقل کیا گیا

حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی ) شہر حیدرآباد کے علاقہ دبیر پورہ میں سڑکوں پر سونے والوں کو تحویل میں لے کر چنچل گوڑہ جیل میں واقع آنند آشرم منتقل کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مہم چلائی گئی۔ فٹ پاتھ پر سونے والوں اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے بھیک مانگنے والوں کی نشاندہی پر ایک ہزار روپیے انعام بھی دیا جارہا ہے ۔ آنند آشرم منتقل کرتے ہوئے بھکاریوں کی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے ۔