حیدرآباد /10 جنوری ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے 13 تا 15 جنوری سنکرانتی تہوار کے موقع پر سڑکوں اور مذہبی مقامات کے قریب پتنگ بازی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و سکون برقرار رکھنے عوام کے وصیح تر مفاد حادثات کے انسداد کیلئے یہ احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ کمشنر پولیس نے بچوں کے والدین اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کھلیں چھتوں پر پتنگ بازی سے روکیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور اپنے بچوں کو یہ مشورہ دیا جائے کہ وہ پتنگ کی خاطر سڑکوں پر بھاگنے کے علاوہ برقی کھمبوں سے پتنگ نکالنے کی کوشش سے گریز کریں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔