سڈنی آسٹریلیا میں حیدرآبادی اسلامک سنٹر کے قیام کی اپیل

الحسنات دکن ویلفیر اسوسی ایشن آف آسٹریلیا کا باضابطہ آغاز ، نماز پنچگانہ و دینی تعلیم کا نظم
حیدرآباد۔13مئی (سیاست نیوز) سڈنی آسٹریلیاء میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے سڈنی کے پہلے حیدرآبادی اسلامک سنٹر کے قیام کی پہل کی ہے اور اس سلسلہ میں سڈنی میں موجود حیدرآبادی نوجوانو ںکی جانب سے گذشتہ یوم افطار کا اہتمام کرتے ہوئے الحسنات دکن ویلفیر اسوسیشن آف آسٹریلیاء کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔جناب شریف ایم سید خواجہ ٹیکس کنسلٹنٹ نے یہ بات بتائی ۔انہو ںنے بتایا کہ سڈنی میں موجود حیدرآبادی نوجوانوں کی جانب سے شروع کردہ اس مرکز کے صدر کی حیثیت سے جناب مشتاق حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔اس مرکز میں دینی تعلیم ‘ نماز پنجگانہ کے علاوہ مسلم بچوں کے لئے دینی اسکول کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔مرکز کے آغاز کے ساتھ ہی افطار اور مقصد قیام کے علاوہ نماز مغرب ادا کی گئی اور یہ سلسلہ مسلسل جاری رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔