٭ برے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے تنہائی بہتر ہے۔
٭ کم بولنا عقلمندی ہے۔
٭ غرور سے آدمی کا دین ضائع ہوجاتاہے۔
٭ توبہ کرنا آسان اور گناہ چھوڑنا مشکل ہے۔
٭ مصیبت کی شکایت نہ کرو، اس سے خدا ناراض اور دشمن خوش ہوتا ہے۔
٭ کسی کا بُرا چاہنے والا کبھی خوش نہیں رہ سکتا۔
٭ جھوٹ تمام گناہوںکی ماں ہے۔
٭ مصروفیت اور اداسی کبھی ایک ساتھ نہیں رہتیں۔
٭ اعتماد کا پودا آہستہ آہستہ نشوونما پاتا ہے۔
٭دیانتداری، دانش مندی کی کتاب کا پہلا سبق ہے۔
٭ جنگ یہ طئے نہیں کرتی کہ کون صحیح ہے بلکہ یہ بتاتی ہے کہ کون بچا ہے۔