نئی دہلی:۔ سپریم کورٹ ایس آئی ٹی کی جانب سے تحقیق کی جارہی جسٹس لویا کے پر اسرار موت پر تین درخواست گذاروں کی خواہش پر آج سماعت کرے گی۔یہا ں پر اس اہم مدہ کی ۱۰ اہم نکات مذکور ہیں۔
۱۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی نگرانی میں اس مقدمہ کی سماعت ہوگی۔
۲۔ اس بنچ سے قبل ایک بنچ پر جسٹس ارون مسرا ور شنتاناگودر اس مقدمہ کی سماعت کر رہے تھے ۔ سیاسی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ کے چار
سینئر ججوں کے حوالے کیا گیا۔
۳۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کو سی بی آئی جج لویاکے موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔لویا کی موت ۲۰۱۴ ء میں مشتبہ ہوئی تھی۔
۴۔ ذرائع کے مطابق مہارشٹرا کے سینئر صحافی اور سوشل ورکر تحسین لونا والا نے جسٹس لویا کی تحقیق کے لئے ایک درخواست داخل کی۔جسٹس لویا سہراب الدین شیخ کے فرضی انکاؤنٹر کے مقدمہ کی سماعت کر رہے تھے ۔ اس فرضی انکاؤنٹر میں کئی پولیس اعلی عہدیدار اور بی جے پی کے صدر امت شاہ بھی شامل ہے۔
۵۔ جاریہ سال ۱۴ جنوری کو لویا کے بیٹے انوج لویا نے اپنے والد کی موت کے بارے میں تمام شکوک و شبہات کو مسترد کردیا۔اور کہا کہ ہمارے خاندان کو لگتا کہ میرے والد کی موت مشتبہ ہوئی ہے۔
۶۔ لویا کے بیٹے انوج نے میڈیا میں کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ہم بہت پریشان ہیں۔
۷۔ انوج اور ان کے وکیل نے لویا کی موت کے تمام شکوک و شبہات کو مسترد کر دئے۔
۸۔ ہائیکورٹ جج موہن شنتا نا گودر نے اس اہم مقدمہ کی سماعت سے قبل ہی رخصت پر چلے گئے۔
۹۔ معزز کورٹ نے ۱۵ جنوری کو اس کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کی تھی۔ابتداء میں سی جے آئی دیپک مشرا اور جسٹس خانلکار اور ڈی وائی چندریاچڑ پر ایک بنچ منعقد کی گئی۔جس میں لویا کے مشتبہ موت پر جلد تحقیقات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔