نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : رواں سال یکم مارچ کے بعد سپریم کورٹ کے سات ججس وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ کلیدی عدالت میں پہلے ہی چھ ججوں کی کمی ہے حالانکہ دو ججوں کے تقرر کی سفارش بھی کی گئی ہے جو فی الحال حکومت کے پاس زیر تصفیہ ہے ۔ جسٹس امیتاوارائے یکم مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد 4 مئی کو جسٹس راجیش اگروال وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہوں گے ۔ سپریم کورٹ اور وزارت قانون کی ویب سائٹ پر یہ تفصیلات ہیں ۔ جسٹس امیتاوا رائے کیلئے جمعہ کام کا آخری دن ہوگا کیوں کہ ہولی کی تعطیلات کے بعد عدالتی کام کا 9 مارچ کو احیاء ہوگا۔