علیگڑھ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے عالم دین مفتی عبدالقیوم جنہوں نے اکشردھام مندر پر دہشت گردانہ حملہ کیس میں گذشتہ سال سپریم کورٹ سے بری کئے جانے تک جیل میں 11 سال قیدوبند کی زندگی گذاری تھی۔ آج کہا ہیکہ انہیں ملک کی عدالت العالیہ کی آزادی اور غیرجانبداری پر مکمل اعتماد ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر فخر کرنا چاہئے جوکہ ملک کا ایک اہم ادارہ ہے اور یہ جمہوریت کا پاسبان ہے۔ مفتی عبدالقیوم نے کہاکہ انہوں نے یہ کتاب ’’11 سال سلاخوں کے پیچھے‘‘ تحریر کی۔