سپریم کورٹ نے امرپالی گروپ کے 3 ڈائر یکٹرس کو پولیس تحویل میں دیدیا

نئی دہلی۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج امرپالی گروپ کے تین ڈائریکٹرس کو پولیس کی تحویل میں دے دیا اور انہیں ہدایت دی کہ 46 گروپ کمپنیز کے تمام دستاویزات فارنسک آڈیٹرس کے حوالے کردیں۔ جسٹس ارون مشرا اور یو یو للت پر مشتمل بیچ نے فارنسک آڈیٹرس کو تمام ڈاکیومینٹس حوالہ نہ کرنے ہر امر پالی گروپ پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ تمام ڈاکیومینٹس حوالہ کرنے تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔ عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹرس کا طرز عمل اس کے حکم کی خلاف ورزی میں ہے۔ اس بینچ نے کہا کہ ’’آپ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ امرا پالی گروپ کے تمام دستاویزات کو ضبط کیا جائے اور انہیں فارنسک آڈیٹرس کے حوالے کیا جائے اور اس بات پر زور دیا کہ ان کمپنیوں کا ایک دستاویز بھی اس گروپ کے پاس نہیں رہنا چاہئے۔