سپریم کورٹ میں 4 نئے ججس

نئی دہلی ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ہیمنت گپتا، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس اجئے رستوگی کو آج سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے حلف دلایا گیا، جس کے ساتھ ججس کی تعداد 28 ہوگئی۔ حلف برداری تقریب فاضل عدالت کے کورٹ نمبر 1 میں منعقد ہوئی اور چیف جسٹس رنجن گگوئی نے چار ججوں کو عہدہ کا حلف دلایا۔