سپریم کورٹ میں سلمان کی عرضی مسترد

نئی دہلی ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سال 2002 ء کے ٹکر مارکر فرار ہوجانے کے کیس میں ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے منظورہ فلمی اداکار سلمان خاں کی ضمانت کو منسوخ کردینے سے انکار کردیا ہے ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس امیتاؤ رائے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ معاف کرنا ہم اس عرضی کی سماعت نہیں کرسکتے۔  ایک شخص سوشیلا بائی ہمت راؤ پاٹل نے اپنے وکیل منوہر لال شرما کے ذریعہ عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں سلمان خان کی ضمانت کی منسوخی اور ٹرائیل کورٹ کی جانب سے 5 سالہ سزائے قید میں توسیع کی گزارش کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے اس عرضی کو سماعت سے خارج کردیا۔