سپریم کورٹ میں سبرامنیم سوامی کی درخواست ملتوی

نئی دہلی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی کی درخواست کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا جس میں انہوں نے ایرسیل۔ میکسیس معاملت کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار کے خلاف دائر کئے گئے ایک کیس میں مقدمہ چلانے کی درخواست کی۔ جسٹس ارون مشرا اور ایس کے کول پر مشتمل ایک وکیشن بینچ نے سوامی کو ہدایت دی کہ ان کی درخواست کی کاپی درخواست گذار رجنیش کپور کو دیں جنہوں نے ای ڈی آفیسر راجیشور سنگھ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔