نئی دہلی ۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آج ایک درخواست سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے سی بی آئی کو ہدایت دینے کی خواہش کی گئی ہیکہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے کیونکہ انہوں نے خود کو برطانوی شہری ظاہر کیا تھا۔ ایک کمپنی کے قانونی عہدیداروں کے سامنے راہول گاندھی نے خود کو برطانوی قرار دیا تھا۔ حال ہی میں بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے ان پر بیرونی شہری اپنے آپ کو قرار دینے کا الزام عائد کیا تھا اور عدالت میں درخواست پیش کی تھی کہ انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔