سپریم کورٹ میں جوڑے کی طلاق منظور ویب سائیٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پابندی

نئی دہلی ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے ایک جوڑے کی شادی کو تحلیل کردیا ‘ بعدازاں علحدہ شدہ مرد اور عورت کو بشمول انٹرنیٹ ‘ سوشل میڈیا یا کسی بھی ذریعہ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈالنے سے باز رہنے کا حکم دیا ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں ایک بنچ نے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے انجنیئرنگ اور مینجمنٹ گریجویٹ مرد کو ہدایت کی کہ وہ اس عورت کو نفقہ کے طور پر ادنرون دو ماہ 37لاکھ روپئے ادا کرے ۔ دونوں فریقوں کی طرف سے یہ کہے جانے کے بعد اب وہ اس تنامعہ کو ختم کردینا چاہتے ہیں اور ان کی شادی منسوخ و کالعدم کردی جائے ‘ سپریمک ورٹ کی اس بنچ نے جس میں جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ بھی شامل تھے یہ حکم جاری کیا ۔ بنچ نے کہا کہ ’’ اب شوہر اور بیوی کو بشمول انٹرنیٹ ‘ سوشیل میڈیا کسی بھی فورم پر ایک دوسرے کی تصاویر نہیں ڈالنا چاہیئے ‘‘ ۔