سپریم کورٹ فیصلہ پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا اظہاراطمینان

ملک بھر میں کشمیریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل
سرینگر۔22 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹروں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے آج ملک کے مختلف حصوں میں کشمیریوں کو بائیکاٹ کرنے اور ان پر حملوں جان و مال کو لاحق خطرات کے واقعات کو فوری روک دینے سپریم کورٹ کی ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ پلوامہ دہشت گرد حملے کے فوری بعد ملک میں کشمیریوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کشمیری طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ حکم قابل ستائش ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے ممنون و مشکور ہیں۔ مرکز کی حکومت کیا کررہی ہے اس کا نوٹ لیا جانا چاہئے۔