نئی دہلی ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کے ایک جج نے آج خود کو ایودھیا میں ( بابری مسجد کے مقام پر ) قائم مندر میں بھکتوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست کی سماعت سے علیحدہ کرلیا ۔ جسٹس یو یو للت نے کوئی وجہ بتائے بغیر خود کو اس کی سماعت سے علیحدہ کرلیا ۔ وہ جسٹس وی گوپالا گوڑا کی قیادت والی بنچ کا حصہ تھے ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے مرکز اور حکومت اتر پردیش سے کہا تھا کہ وہ بھکتوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر غور کریں۔