امراوتی۔ 20 مئی (این ایس ایس) آندھرا پردیش سی پی آئی کے سیکریٹری کے راما کرشنا نے آج کہا کہ بی جے پی کے پاس دولت اور طاقت تھی لیکن کرناٹک میں ارکاناسمبلی کو خریدنے کے لئے درکار وقت نہیں تھا چنانچہ وہ حکومت قائم کرنے میں ناکام ہوگئی۔ راما کرشنا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کرناٹک میں بی جے پی کو ارکان اسمبلی خریدنے کا موقع نہ دیتے ہوئے جمہوریت کو بچا لیا ہے۔ انہوں نے کرناٹک کے گورنف وجو بھائی والا سے دستور کے خلاف کام کرنے پر استعفیٰ کی پیشکشی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مرکز میں بی جے پی زیرقیادت کو یہ یاد دلایا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کے لئے تلگو عوام ہی ذمہ دار ہیں۔ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف نہ دیئے جانے پر مرکز کو سخت مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی لیڈر نے مشورہ دیا کہ کم سے کم اب اس غلطی کی اصلاح کرلی جائے۔