سپرم وہیل مچھلی

بچو! سپرم وہیل دانت والی وہیلوں یا ’اوڈون سیٹی‘ کی وہیلوں کی بڑے سائز والی وہیلوں کا زمرہ ہے۔ یہ سب سے پہلے ایک جیسے سرد گرم پانیوں میں پائی جاتی ہے۔ اس وہیل کا سر بہت بڑا ہوتا ہے جو کہ اس کی کل لمبائی کے ایک تہائی کے برابر ہوتا ہے، اور اس کے جسم پر بے ڈھب سا نظر آتا ہے اس کے تھل تھل ماتھے میں پتلے ’موم‘ کا ایک بڑا ذخیرہ رہتا ہے۔
جس کی دوائیں اور لیمپ وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ نروہیل اٹھارہ میٹر کی لمبائی تک پہنچ جاتا ہے جبکہ مادہ وہیل کا سائز تقریباً اس کے آدھے کے برابر ہوتا ہے۔ یہ وہیل سمندری فین (سکویڈ) اور کیٹل فش نامی مچھلیوں کو اپنی خوراک بناتے ہیں اور ان کی تلاش میں سمندر میں آدھا میل تک غوطہ لگا جاتے ہیں۔
جیٹ ہوائی جہاز کا دور
جیٹ میں اُّڑان بھرنا آج بہت عام بات ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلے جیٹ کب بنایا گیا تھا۔ 1920 ء فرینک وہٹل نامی ایک انجینئر نے پہلے جیٹ طیاروں کے لئے انجن تیار کیا تھا۔ 1941 ء میں پہلا لڑاکا جیٹ طیارہ بنایا گیا تھا۔ لیکن یہ پہلا جیٹ نہیں تھا۔ پہلا جیٹ جرمنی کا ہینیکل ایچ ای 178 تھا۔ جوکہ 1939 ء میں بنا تھا۔ جیٹ لڑاکا طیاروں کا وسیع پیمانے پر استعمال 1944 ء کے آس پاس ہوا۔ لیکن ان اونچے طاقتور ہوائی جہازوں نے دوسری عالمی جنگ میں اہم رول ادا نہیں کیا تھا۔