سٹ ون نامپلی میں ڈی ٹی پی کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : سٹ ون ٹکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایگزیبیشن گراونڈس نامپلی میں ضامن روزگار کورس میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ ٹریننگ کوآرڈینٹر انسٹی ٹیوٹ ہذا نے بتایا کہ تین ماہ پر مشتمل ڈی ٹی پی کورس میں داخلہ کے لیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر ہے ۔ جب کہ کلاسیس کا آغاز 20 اگست سے ہوگا ۔ داخلہ کے لیے امیدوار کو ادخال درخواست کے ساتھ صداقت آمدنی جو کہ ایم آر او / می سیوا سے جاری کردہ ہو کے علاوہ ایس ایس سی ، آدھار کارڈ ، بینک پاس بک کی زیراکس کاپیوں کے ساتھ دو عدد فوٹوز بھی داخل کرنا ہوگا ۔ امیدوار کی حد عمر 18 تا 34 سال کے درمیان ہونا چاہئے ۔ داخلہ اور دیگر معلومات کے لیے ٹریننگ کوآرڈینٹر ایم ناگیشور راؤ سے راست یا فون 040-24603172 ۔ 9290438722 پر ربط کریں ۔۔