حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اردو زبان کی خطاطی (کیلی گرافی ) کی خوبصورتی کو نئی نسل سے واقف کروانے اور اس کی شناخت کی حفاظت کے لیے خوش نویسی اور فن خطاطی کی کلاسیس کو ناگزیر وجوہات کی بناء ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ کلاسیس کا احیاء 21 ستمبر کو ہوگا ۔ واضح رہے کہ خطاطی کی نمائش سٹی کنونشن سنٹر میں جاری ہے جہاں ممتاز خطاط و آرٹسٹس اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عوامن الناس سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ سٹی کنونشن سنٹر میں جاری سہ روزجشن نکاح نمائش میں فن خطاطی کی نمائش سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی شناخت کو برقرار رکھیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866468056 پر ربط کریں ۔۔