حیدرآباد ۔ /27 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد پولیس کے نئے کمشنریٹ کی تعمیر کیلئے 64.58 کروڑ رقم منظور کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ رقم سے سٹی پولیس کا نیا ہیڈکوارٹر اور دونوں شہروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے پراجکٹ کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد و سائبر آباد کے کمنشریٹس میں بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کیلئے 44.58 کروڑ محفوظ کئے گئے جبکہ حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر کیلئے 20 کروڑ کا استعمال کیا جائے گا ۔ ریاستی حکومت نے تلنگانہ پولیس کیلئے 33 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیتے ہوئے 27.93 کروڑ منظور کئے ہیں ۔