حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس میںہوم گارڈز کے تقررات عمل میںلائے جارہے ہیں اور ان تقررات میںتعلیمی اور جسمانی قابلیت کے علاوہ حیدرآباد کے مقامی ہونے کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس خصوص میں کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہندر ریڈی نے بتایا کہ ہوم گارڈ ڈرائیورس کے تقرر میں کوئی جانبداری نہیں برتی جائے گی بلکہ مکمل شفافیت کے ساتھ تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہے ۔ کمشنر سٹی پولیس نے امیدواروں کو بھرسہ دلایاکہ تقررات قابلیت کی بنیاد پر ہی ہوں گے اس وجہ سے کسی بھی درمیانی شخص کو موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے خواہش مند امیدواروں کو مشورہدیا کہ وہ کسی بھی ایسے فرد کی باتو ںپر یقین نہ کریں جو کہ اثر و رسوخ کے ذریعہ ملازمت دلانے کی بات کرتے وہ بات کی اطلاع اعلی پولیس عہدیداروں تک پہونچائیں۔ ساتھ ہی کمشنر پولیس نے امیدواروں کو تاکید بھی کی اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی غلط راستے سے ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بات کا علم متعلقہ ذمہ داروں اور خود کمشنر پولیس کو ہوجائے گا تو اس کے تقرر کو مسترد کردیا جائیگا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تقررات میں اگر کسی قسم کی کوئی بد عنوانی یا جانبداری نظر آئے تو متعلقہ فون نمبرات پر فون کریں۔ 27854930, 9490616300, 9490616104 یاد رہے ہ ہوم گارڈز کے تقررت کیلئے ساتویں جماعت تعلیمی قابلیت اور عمر 18 سال سے 50 سال کے درمیان۔ مقامی صداقت نامہ ،بونافائیڈ سرٹیفکیٹ لائیٹ اور ہیوی موٹروہیکل لائسنس ضروری ہے ۔ امیدوار 10-11-2014 سے 22-11-2014 تک تعطیل کے دن کو چھوڑ کر گوشہ محل اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے تک درخواست داخل کرسکتے ہیں اور درخواست پولیس کی ویب سائٹ www.hyderabadpolice.gov.inسے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔