سٹی سیول کورٹ میں جونیئر اسسٹنٹس کے عہدوں کیلئے زبانی انٹرویو

حیدرآباد۔24نومبر (پریس نوٹ ) حیدرآباد سٹی سیول کورٹ نے جونیئر اسسٹنٹس کی 17جائیدادوں کیلئے 2ڈسمبر 2013ء کو منعقدہ تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کے 3ڈسمبر 2014ء کو احاطہ عدالت پرانی حویلی میں زبانی انٹرویو منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ امیدواروں کی فہرست چیف کورٹ ہال اور ایڈمنسٹریٹیو آفس کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات ڈسٹرکٹ کورٹ کے ویب سائیٹ www.ecourts.gov.in/hcccپر دیکھی جاسکتی ہیں ۔ تمام اہل امیدواروں کے ہال ٹکٹس روانہ کئے جاچکے ہیں اور 29نومبر تک دستیاب نہ ہونے پر کورٹ منیجر سیول کورٹ سے رجوع ہوکر ہال ٹکٹ کی نقل حاصل کی جاسکتی ہے ۔