سٹی سیول کورٹ میں اٹنڈرس کی جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : روزنامہ سیاست ، مینارٹیز ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کے بموجب چیف جج سٹی سیول کورٹ حیدرآباد کے اعلامیہ چیف جج سیول کورٹ کے مطابق ( اٹنڈر ) کے لیے امیدواروں کی ضرورت ہے۔ امیدواروں کا ساتویں جماعت کامیاب ہونا اور 01-07-2014 تک حد عمر کم از کم 18 سال اور 34 سال کے درمیان ہو ۔ درخواستیں د اخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2014 ہے ۔ نمونہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی ہے ۔ نمونہ درخواست دفتر میکا ، احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز سے 1 بجے دن تا 4 بجے شام حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ تفصیلات محمد عبدالصمد اعظمی صدر و ایم اے قدیر نائب صدر میکا فون نمبر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔