حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سٹی سیول کورٹ حیدرآباد میں ( اٹنڈر ) چپراسی کے 54 جائیدادوں پر راست تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ساتویں کامیاب لڑکے / لڑکیاں جن کی عمر 34 سال سے کم ہو درخواست فارم 30 جولائی شام 5 بجے تک سٹی سیول کورٹ کے پتے پر ارسال کریں ۔ اس کے لیے ماہانہ یافت زائد از 21 ہزار روپئے ہے ۔ محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار سے نمونہ فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔۔