حیدرآباد ۔ 9 اگست (سیاست نیوز) سٹی سیول کورٹ حیدرآباد میں آفس اسسٹنٹ کی ٹائپسٹ اور دیگر جائیدادوں پر تقررات کیلئے انٹرمیڈیٹ یا بارہویں مماثل امتحان کامیاب امیدوار لڑکے ؍ لڑکیوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں اور اس کیلئے 200 روپئے فیس رکھی گئی ہے جو ذریعہ ڈی ڈی ادا کرنا ہوگا۔ انتخاب ذریعہ تحریری امتحان ہوگا جس کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا۔ اس کے نمونہ فارم کیلئے جلوخانہ کامپلکس ایم آئی جی ایس (انسٹیٹیوٹ آف جنرل اسٹڈیز) لاڈ بازار سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مکمل کردہ فارم ذریعہ رجسٹری پوسٹ ارسال کرنا ہوگا۔