سٹی ریلوے اسٹیشنوں پر آج آبرسانی مسدود

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : کرشنا فیس
III آبرسانی کے انٹر کنکشن کے کاموں کے ضمن میں حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 4 اور 5 اپریل کو آبرسانی نہیں کی جائے گی ۔ جس کے سبب حیدرآباد ، سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشنس ٹرینوں میں پانی کی سربراہی 4، 5 اور 6 کو متاثر ہوگی ۔ ٹرینوں میں آبرسانی کے متبادل انتظام قریبی ممکنہ اسٹیشنوں سے ضرورت کے مطابق کئے جائیں گے ۔ مسافرین سے درخواست ہے کہ اس تکلیف دہ امر کو برداشت کریں اور تعاون کریں ۔۔