رپورٹرس اور ڈاٹا انٹری آپریٹرس کے تقررات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : ریجنل نیوز یونٹ آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد میں نیوز ایڈیٹرس ، رپورٹرس ( تلگو ) ، نیوز ریڈرس ( تلگو اور اردو ) ، ڈاٹا انٹری آپریٹرس ( تلگو / اردو / انگلش) کی جائیدادوں پر عارضی تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ واری سطح پر زائد از چھ اسٹاٹنمنٹس دئیے جائیں گے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہی درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ درخواست گزاروں کا تحریری امتحان کے علاوہ انٹرویوز کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا ۔ جب کہ آڈیشن ٹسٹ کے ذریعہ نیوز ایڈیٹرس کو منتخب کیا جائے گا ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31 مارچ تک توسیع کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ newson.in.com ( ویگینر ) ملاحظہ کریں ۔۔