مظفر نگر ۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) شاملی ڈسٹرکٹ کے مستقر کیرانہ میں ایک سُسر نے اپنی بہو کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے ملزم کا نام یامین بتایا ہے جس کا بیٹا باہر گیا ہوا تھا اور گھر میں بہو اکیلی تھی۔ یامین نے تنہائی کا فائدہ اٹھاکر بہو کی عصمت ریزی کی اور اسے دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں کچھ بتایاتو وہ اسے ہلاک کردے گا۔ یامین کے خلاف پولیس نے عصمت ریزی کا معاملہ درج کیا ہے۔
دو ٹرینوں سے اسلحہ جات ضبط
آراریہ۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے آراریہ ڈسٹرکٹ کے باتھنا ہا ریلوے اسٹیشن پر موجود دو ٹرینوں سے کافی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ ایس ایس بی کی 56ویں بٹالین کے کمانڈر وی ایس ڈوگرا نے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پرکہ کچھ اسمگلرس اسلحہ کی بڑی مقدار اپنے ساتھ لے جارے ہیں، ایس ایس بی جوانوں نے دو پاسنجر ٹرینوں پر دھاوا کیا جو نیپال کی سرحد کے قریب جوگیانی اور کیٹہار کے درمیان چلائی جاتی ہیں۔ ضبط شدہ اسلحہ میں پانچ پستول، چار میگزین، 15کارتوس ، کھانسی کی دوا کے چار کارٹونس اور 70 کیلو سُپاری شامل ہے جبکہ اسمگلرس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔