سو فیصد خواندگی کیلئے ’ بڈی پلستوندی ‘ بہتر اسکیم

عالمی یوم خواندگی پر این چندرا بابو نائیڈو کا پیام
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج عالمی یوم خواندگی پر ایک مبارکبادی پیام میں کہا کہ دنیا میں 800 ملین افراد ایک اندازے کے مطابق ناخواندہ ہیں جن میں دو تہائی خواتین ہیں جب کہ 250 ملین بچے ایسے ہیں جو کہ ایک جملہ تک پڑھ نہیں سکتے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی نصف تعداد کم از کم چار سال اسکول میں گذارے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ممالک جیسے مالدیپ اور سری لنکا میں خواندگی کا تناسب بالترتیب 93 اور 92.8 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تعلیم پر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد خرچ کرتا ہے ۔ جب کہ مالدیپ جیسا چھوٹا ملک 8.1 فیصد خرچ کرتا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ صحت اور معاشی حالات کے سبب لڑکیوں کی تعلیم پر اثر پڑا ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی کی مثالدی جس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان سے اپنے تعلیمی حق کو منوایا ۔ چیف منسٹر اے پی نے سو فیصد خواندگی شرح کے حصول کے لیے حکومت کی فلیگ شپ اسکیم بڈی پلستوندی ‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم 6 تا 14 سال عمر کے بچوں کو اسکول جانے کی جانب یقینی طور پر راغب کرے گی ۔