اسٹاکہوم ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن میں اتوار کو ہونے والے الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ قبل از وقت انتخابات کیے گئے جائزوں کے مطابق مہاجرت کا بحران اس ملک میں ووٹرز کو مہاجر مخالف سیاستدانوں کی طرف راغب کر رہا ہے۔ تاہم الیکشن کے نتائج غیر متوقع بھی ہو سکتے ہیں۔ ان جائزوں کے مطابق بائیں بازو کے نظریات کے حامل وزیر اعظم سٹیفان لوفوَن کا سیاسی بلاک یا مہاجرت مخالف گروہ دونوں ہی قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو جائیں گے۔
برازیل، اہم صدارتی امیدوار چاقو حملے میں زخمی ہو گئے
برازیلیا ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں صدارتی انتخابات کے اہم رہنما جائیر بولسونارو کو چاقو کا وار کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس منعقدہ ایک ریلی کے دوران انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامی اس 63سالہ سیاستدان پر حملہ کیا گیا۔