سویڈن ایرپورٹ کے عملہ نے مسلم خاتون کا حجاب اُتار دیا

سویڈن۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن جو اپنی روادار ی کیلئے مشہور ہے لیکن اب وہاں پر بھی مسلم دشمنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ نفرت پر مبنی جرائم کی کثرت ہوچکی ہے۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں سویڈن کے ایرپورٹ پر عملہ نے ایک مسلم خاتون کا حجاب اتار دیا اور اسے برسرعام بے پردہ ہونے پر مجبور کردیا۔ سما سرسوور شمالی سویڈن سے سفر کررہی تھیں جب وہ ایرپورٹ پر میٹل ڈیٹکٹرس سے گذریں تو عملہ نے انہیں روک دیا اور ان کا نقاب اتار نے پر مجبور کردیا، لیکن خاتون نے مزاحمت کی جس پر عملہ نے جبراً نقاب کھینچ دیا۔ ایرپورٹ کے سی ای او نے اس کارروائی کی مدافعت کی اور کہا کہ عملہ کو اس طرح کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔