ملٹی گرین دال میکر کے آغاز پر ماہرین کا خطاب
حیدرآباد 15؍ مارچ (سیاست نیوز) روچی انڈسٹریز کی جانب سے ملٹی گرین دال میکر کو متعارف کیاگیا ہے اور وی ایس آر فوڈس حیدرآباد کی جانب سے اس کی مارکٹنگ کی جا رہی ہے جو کہ تغذیہ سے بھرپور دال کا متبادل ہے اور اسے اعلی کوالٹی کے تغذیہ سے بھرپور اور نیچرل فوڈس جیسے سویا بین ‘ مکئی ‘ گیہیوں ‘ تور دال اور ہلدی سے تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کے لانچ کے موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے ڈاکٹر بھاسکر چاری نے کہا کہ امر افسوسناک ہے کہ ہندوستان میں زیادہ تر پروٹین اناج سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ نہ کہ دالوں سے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں وہ انیمل پروٹین اور پلانٹ فوڈس پر انحصار کرتے ہیں۔ ہندوستانی لوگ جو زیادہ تر ویجٹیرین ہوتے ہیں ۔ پروٹین کے لئے اناج پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویابین پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانیوں میں غذا سے متعلق کئی مفروضہ باتیں پائی جاتی ہیں جیسے دالیں مشکل سے ہضم ہوتی ہیں ۔ اور پروٹین کے انجذاب میں معاون نہیں ہوتیں جو کہ صحیح نہیں ہے ۔ تاہم سویابین 90 فیصد ٹرپ انہیبٹرس پریشر کوکنگ وقت نکل جاتا ہے اور باقی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔ سویابین میں آئسو فلیونس بھی ہوتا ہے جو کہ کولسٹرول کو کم کرنے اور بعض کینسر کے علاج کے لئے مفید ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر ایم ایم کرشنا ‘ ڈائرکٹر یو ایس سویابین ایکسپورٹ کونسل نے کہا کہ ہندوستان سویابین کی پیداوار کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے ۔ پندرہ ملین ٹن سویابین کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ جبکہ ہندوستان والوں کو درآمد کرتا ہے جو کہ نہ صرف قیمتی ہوتی ہیں بلکہ سویابین کے مقابل اس میں صرف نصف پروٹین ہوتا ہے۔