سوہا علی خان کی 25 جنوری کو شادی

ممبئی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ سوہا علی خاں نے بتایا کہ ان کی شادی کنال کھیمو کے ساتھ25 جنوری کو انتہائی سادگی سے مکان پر منعقد ہوگی لیکن اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے دیدہ زیب لباس کا انتخاب کرلیا ہے ۔ سوہا علی خاں کی منگنی 31 سالہ کنال کے ساتھ گذشتہ سال پیرس میں انجام پائی تھی ۔ اس جوڑے نے سال 2009 میں فلم 99 میں کام کیا تھا ۔