سوڈان ۔ باغی امن مذاکرات کا آغاز

خرطوم 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج سوڈان اور باغیوں دونوں پر زور دیا کہ ایک سال میں پہلی بار امن مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ فوری طور پر جنگ بندی نافذ کی جاسکے۔ امداد 10 لاکھ سے زیادہ بے قصور شہریوں تک پہونچ سکے۔ حکومت سوڈان اور باغیوں کی عوامی نجات دہندہ تحریک کے امن مذاکرات قبل ازیں حبش کے دارالحکومت ادیس ابابا میں منعقد کئے جاچکے ہیں جس کی ثالثی افریقی یونین نے کی تھی۔ اقوام متحدہ کے سفارت خانہ برائے سوڈان کے سربراہ علی الزاطاری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اِس بات چیت کے دونوں فریقین فوری جنگ بندی اور دشمنیوں کے خاتمہ پر زور دے رہے ہیں تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والی ٹیمیں اِن علاقوں کے مستحق افراد تک مدد پہونچاسکیں۔ جنگ بندی میں کتنے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اِس کی قطعی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم ایک تخمینہ کے مطابق 12 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر یا دیگر کئی طریقہ سے متاثر ہوچکے ہیں۔